• news

افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ‘8 اہلکار ہلاک‘ متعدد زخمی

کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کے شمالی صوبے پروان میں فوجی ہیلی کاپٹر گرانے سے 8 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام نے میڈیا کو بتایا جس کی تصدیق صوبائی حکومت کی خاتون ترجمان واحدہ شاکر نے کی کہ اچانک پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر کوہ صافی کے علاقے میں لینڈنگ کرتے حادثے کا شکار ہو گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ فوجی ترجمان نے کہا واقعہ کی انکوائری کر رہے ہیں۔ ابھی واضح نہیں اس پر کتنے غیر ملکی فوجی سوار تھے۔

ای پیپر-دی نیشن