• news

ملکی اور غیر ملکی فلمسازوں کیلئے تاریخی مقامات، بلند پہاڑوں آثار قدیمہ کی شوٹنگ سے قبل این او سی لینا لازمی قرار

پشاور (آن لائن) وفاقی حکومت نے ملکی اور غیر ملکی فلمسازوں کے لئے ملک میں تاریخی مقامات، بلند ترین پہاڑوں، آثار قدیمہ کی شوٹنگ سے قبل این او سی لازم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تاریخی مقامات کو لوکیشن لائبریری میں منتقل اور رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں ان مقامات کی فلمسازی کر کے (لوکیشن لائبریری) میں رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قومی فلم پالیسی کے تحت پاکستانی فلمسازوں کو بین الاقوامی معیار کی سہو لیات فراہم کرنے کے لئے اور فلموں کی عکس بند ی کیساتھ فلمسازوں کی حوصلہ افزائی کے لئے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ رجسٹرڈ شدہ مقامات پر ملکی اورغیر ملکی فلم ساز تاریخی مقامات، آثار قدیمہ کو اپنی اپنی فلموں میں استعمال کر سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن