ہتک عزت کیس‘ عمران خان کے وکیل نے دستاویزات فراہمی کی درخواست دیدی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف ہتک عزت کیس کی اہم دستاویزات کے حصول کیلئے عمران خان کے کیل ڈاکٹر بابر اعوان نے عدالت میں درخواست جمع کروادی درخواست میں میاںشہباز شریف کی سابق حکومت کی تفصیلات طلب کرنے کی بھی استدعا کردی گئی ہے فاضل وکیل نے درخواست میں یہ بھی استدعا کی کہ نیب کی جانب سے شہباز شریف کو بھجوائے گئے نوٹس کی تفصیلات بھی ان کے موکل کو دی جائیں ڈاکٹر بابر اعوان نے درخواست میں یہ بھی کہا کہ ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر اداروں میں شہباز شریف کیخلاف زیرالتواء تحقیقات کی تفصیلات مہیا کی جائیںشہباز شریف کیخلاف درج فوجداری مقدمات کا ریکارڈ دیا جائے وکیل عمران خان نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کا ریکارڈ مہیا کیا جائے جس میں بیگناہ شہریوں کا قتل عام کیا گیا ,لیپ ٹاپ سکینڈل کا تمام ریکارڈ اور نیب کی جانب سے دیے جانے والے نوٹس کی نقول دی جائیں، وکیل عمران خان نے سستی روٹی، آشیانہ ہاؤسنگ اور کمپنیز سکینڈل کا ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے میٹروز اور اورنج لائین ٹرین کے حقیقی معاہدوں اور نیب نوٹسز کی نقول بھی دی جائیں، گزشتہ دس برسوں کے دوران قائم کئے گئے وزیر اعلیٰ ہاوسز کی تفصیلات فراہم کی جائیںگزشتہ دس برس کے دوران ماڈل ٹاؤن اور جاتی امراء پر قومی خزانے سے کئے جانے والے اخراجات کے بارے میں بھی بتایا جائے، وکیل عمران خان ,جاتی امراء سڑک اور سیکیورٹی حصار کی تعمیر پر اٹھنے والے اخراجات کا ریکارڈ بھی دیا جائے، ,شہباز شریف قوم کی خدمت کے دعویدار ہیں وکیل عمران خان نے ستدعا کی کہ شہباز شریف بہترین شہرت اور ساکھ رکھنے کا بھی دعویٰ کرتے ہیں ,مزکورہ ریکارڈ شہباز شریف کی حقیقت سمجھنے میں معاون ثابت ہو گا۔