• news

فیصل آباد: زیرحراست لڑکے کی ہلاکت پر لواحقین کا پولیس کیخلاف ضلع کونسل چوک میں دھرنا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) چوکی برنالہ پولیس کی حراست میں مرنے والے جواں سالہ شیروز کے لوحقین کا پولیس گردی کے خلاف ضلع کونسل چوک میں دھرنا جاری، پولیس کے خلاف ایف آئی آر کٹنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل تھانہ چک جھمرہ پولیس نے چک نمبر 108ج ب کے شیروزکو دو دوستوں حمزہ اور ذیشان سمیت بد فعلی کے الزام میں گرفتا ر کیا تھا جس کے بعد دو دن قبل شیروز پولیس حراست میں جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق شیروز کو سانپ نے ڈسا تھا جس سے وہ ہلاک ہوا مگر مظاہرین میں شیروز کے ماموں کے مطابق ہمارے بچوں کی لڑائی ہوئی تھی کوئی بد فعلی نہیں مگر پولیس نے پیسے بنانے کے لئے ہمارے بیٹے کو قتل کیا۔ دو سرے دو بچوں کو پتہ نہیں کہاں غائب کر رکھا ہے ابھی تک بتایا نہیں جا رہا اس دھرنے کے دوران شیروز کی والدہ کو بار بار غشی کے دورے پڑتے رہے مگر پولیس خاموش تماشائی بنی کھڑی رہی۔

ای پیپر-دی نیشن