• news

کراچی: 8 ماہ کی فائزہ کے اغوا کیس کی سماعت بچی کی والدہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

کراچی (آئی این پی) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہفتے کو فائزہ اغوا کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پولیس نے بچی کی والدہ اور ملزم عمران کو پیش کیا اور دونوں کے ریمانڈ کی استدعا کی۔ سماعت کے بعد عدالت نے ملزم عمران کو 3 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے بچی کی والدہ انیسہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم سنایا۔ بچی فائزہ بھی اپنی ماں کے ساتھ جیل میں رہے گی جسے جیل میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے بچی اور والدین کے ڈین این اے ٹیسٹ کرانے کی بھی ہدایت کی۔

ای پیپر-دی نیشن