• news

اسلام آباد: رات گئے 2مزدوروں کو کچلنے والی کار سوار عورت کی 2گھنٹے بعد ہی ضمانت

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی دارالحکومت میں رات گئے دو مزدوروں کو کچلنے والی لڑکی کی دو گھنٹے بعد ہی ضمانت ہو گئی۔ حادثے میں ایک مزدور جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوا تھا۔کار سوار ذکیہ رشید کو تفتیشی افسر آصف خان نے عدالت میں پیش کیا۔ جسے جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا۔ خاتون کے خلاف تھانہ شالیمار نے دو گھنٹے قبل ہی مقدمہ درج کیا تھا۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں رات گئے ذکیہ نامی خاتون نے ڈھابے میں سوئے ہوئے تین مزدوروں کو گاڑی سے کچل دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق زکیہ رشید زوجہ نعمان نے گاڑی نمبر ZV 244 ڈھابے میں سوئے ہوئے غریب مزدورں پر چڑھا دی جس سے دو لوگ زخمی ہو گئے تھے۔زخمیوں کو پمزہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ایک مزدور اجمل خان وہاب چل بسا جبکہ دوسرے زخمی کی شناخت بشیر خان کے نام سے ہوئی تھی۔ جاں بحق اور زخمی کا تعلق سیدو خیل نوشہرہ سے ہے۔ مقدمہ میں 279،320،427،337 کی دفعات شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن