6 سال کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کی باہمی تجارت میں 229فیصد اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی) گذشتہ چھ سال کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کی باہمی تجارت میں 229فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ایوان صنعت وتجارت ملتان کے صدر ملک اسراراحمد اعوان نے کہا ہے کہ سال 2010ء کے دوران دونوں ممالک کی باہمی تجارت700ملین ڈالر تھی جو سال 2016ء کے دوران 2.3ارب ڈالر تک بڑھ گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے برآمد کنندگان انڈونیشیا میں منعقد ہونے والے 33ویں ٹریڈ ایکسپو میں بھرپور شرکت کریں گے جو24 تا28اکتوبر2018ء کو منعقد ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت سے برادر اسلامی ممالک کی دو طرفہ تجارت کے فروغ میں مدد ملے گی۔