اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے حوالے سے وفاقی سطح پر کمیٹی بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے حوالے سے وفاقی سطح پر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، کمیٹی کے چیئرمین راجہ خرم نواز ہونگے۔ کمیٹی میں مئیر اسلام آباد سمیت تمام فریقین کو شامل کیا جائے گا۔ کمیٹی کا باضابط نوٹیفکیشن وزارت داخلہ کرے گی۔ کمیٹی تجاوزات پر حتمی لائحہ عمل بنانے کے بعد آپریشن کرے گی۔ کمیٹی متاثرین اسلام آباد کے مسائل کے حل پر تجاویز بھی تیار کرے گی۔