• news

بہاولنگر: چور 55 سیکنڈ میں اے ٹی ایم کھول کر 30 لاکھ روپے لے گیا

بہاولنگر (نامہ نگار) غلہ منڈی بہاولنگر میں نجی بنک کے اے ٹی ایم میں چوری کی واردات ہوئی۔ چور صرف 55 سیکنڈ میں اے ٹی ایم کو چابی اور کوڈ کے ذریعے کھول کر 30 لاکھ روپے لے اڑا۔ پولیس کے مطابق واردات کے دوران بنک گارڈ نماز کیلئے گیا ہوا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ہونے والا شخص بنک ملازم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن