• news

صدارتی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم کرنے کیخلاف میاں جلیل کی ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور(وقائع نگار خصوصی) صدارتی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم کرنے پر ایم پی اے میاں جلیل نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں سپیکر، سیکرٹری پنجاب اسمبلی اورالیکشن کمشن کو فریق بنایا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخوپورہ پی پی 139 سے 25 جولائی کو ایم پی اے کے الیکشن میں فتح حاصل کی۔ فتح حاصل کرنے کا خدا تعالی کا شکر بجا لانے کیلئے حج کا کا فریضہ ادا کرنے گیا۔ درخواست گزار کے مطابق فریضہ حج کے باعث حلف نہیں اٹھا سکا اور صدراتی الیکشن میں ووٹ بھی کاسٹ نہیں کر سکا، درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کو درخواست بھی دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، درخواست گزار کے مطابق 3 اکتوبر کو پنجاب میں سینٹ کی نشست پر، الیکشن ہونے جا رہے ہیں تاحال حلف برادری نہ ہونے کے باعث سینٹ کے الیکشن میں بھی ووٹ کاسٹ نہیں کر سکتا۔ درخواست گزار وکیل نے استدعا کی ہے کہ عدالت سپیکر پنجاب اسمبلی کو حلف کی تقریب منعقد کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن