• news

ترک صدر نے جرمنی میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کر دیا: حق، مخالفت میں مظاہرے

برلن (اے ایف پی) جرمنی کے دورہ پر صدر طیب اردگان نے مرکل سمیت متعدد عہدیداروں سے ملاقات کی۔ ان کی مخالفت اور حق میں مظاہرے کئے گئے۔ کولون شہر میں ترک صدر نے یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کیا اور خطاب کے دوران کہا یہ تاریخی لمحہ ہے۔ کردوں سے سلوک اور انسانی حقوق اور پریس فریڈم کے حوالے سے ترکی کے ریکارڈ کو مظاہرین نے ہدف تنقید بنایا۔ رہائن دریا کے کنارے پر بینر لہرا دیا جس پر تحریر تھا ’’اردگان کو خوش آمدید نہیں کہتے‘‘

ای پیپر-دی نیشن