ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی
کراچی (سٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے سندھ اسمبلی اجلاس میں اپنے متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی۔ محمد حسین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم میں آج بھی بڑی تعداد میں سندھی بولنے والے بھائی موجود ہیں کبھی کسی سندھی بھائی کے خلاف بات نہیں کی ۔