مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں کمیونٹی کارنیوال
برسلز (نیوز ڈیسک) مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ہفتہ کے روز کمیونٹی کار نیوال کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس کارنیوال کا اہتمام کشمیر کونسل یورپی یونین اور فری کشمیر آرگنائزیشن جرمنی نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اس کار نیوال میں ایک ٹرک خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔ جس پر پاکستان اور کشمیر کے پرچم اور کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے۔ جلوس کے راستے میں ’’لے کر رہوں گا آزادی‘ مجھے جان سے پیاری ہے آزادی‘‘ کا نعرہ گونجتا رہا۔ جلوس سے کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید‘ کشمیر فری تنظیم کے صدر صدیق کیانی‘ چودھری خالد محمود جوشی اور کارنیوال کمیٹی کے سربراہ سمیع اﷲ نے شرکت کی۔