• news

دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہو گی

اسلام آباد ( صباح نیوز) دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام بھارتی دھمکیوں، مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس آج ہوٹل میلوڈی میں ہو گی۔
اے پی سی کی صدارت چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا سمیع الحق کریں گے۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے ملک بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کومدعو کیا گیا ہے، آل پارٹیز کانفرنس سے مولانا مولانا سمیع الحق ،پروفیسر حافظ محمد سعید، سراج الحق، شیخ رشیداحمد، سردار عتیق احمد، شاہ محمد اویس نورانی، محمد علی درانی، اعجاز الحق، شاہ زین بگٹی، جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ، سیف اللہ خالد، مولانا فضل الرحمن خلیل، لیاقت بلوچ،قاری محمد یعقوب شیخ، پیر سید ہارون گیلانی، حافظ عاکف سعید، مولانا عبدالرئوف فاروقی، خواجہ معین الدین کوریجہ، اختر مینگل، جنرل (ر) اسد درانی، مولانا راغب حسین نعیمی، حافظ ابتسام الٰہی ظہیر، عبداللہ گل، حافظ عبدالغفار روپڑی، علامہ زبیر احمد ظہیر و دیگر مذہبی سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن