سپین: علیحدگی پسندوں کے مظاہرے پر پولیس کا دھاوا، جھڑپیں، متعدد افراد گرفتار
بارسلونا (انٹرنیشنل ڈیسک) ہسپانوی شہر بارسلونا میں علیحدگی پسندوں کے مظاہرے پر پولیس نے دھاوا بول دیا۔ جھڑپوں سے سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگیں۔ پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ بارسلونا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئی۔ آزادی کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس پل پڑی، مظاہرین سکیورٹی اہلکاروں پر رنگ اور دھاتی اشیا پھینکنے لگے تو پولیس نے شدید لاٹھی چارج کیا جبکہ کہیں کہیں پولیس اور مظاہرین گتھم گتھا ہو گئے۔