• news

وعدے پورے کرینگے‘ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینگے : عمران خان

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے کیے تمام وعدے پورے کریں گے۔ اتوار کو وزیراعظم کی زیرصدارت بنی گالہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومتی کارکردگی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔عمران خان نے اس موقع پرکہا کہ عوام سے کئے وعدے پورے کریں گے۔ انھوں نے وزرا کو ہدایت کی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ گورنر پنجاب چودھری سرورنے وزیراعظم کو گورنر ہا¶س مری عوام کیلئے کھولنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انھوں نے کہا وزیراعظم کی ہدایات اور ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیر تعلیم شفقت محمود اور نعیم الحق کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم نے وزراءسے 100 روزہ حکومتی پلان پر بھی مشاورت کی اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے معاملات جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔ عمران خان نے حکومتی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے ضروری اقدامات یقینی بنانے کے بھی احکامات دئیے۔
عمران

ای پیپر-دی نیشن