نواز شریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی
لا ہور +اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر+وقائع نگار خصوصی) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت (آج) پیر کو ہوگی، العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کا ٹرائل مکمل ہونے کی طرف جارہا ہے۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کیس کے تفتیشی افسر محبوب عالم پر جرح کریں گے، نواز شریف عدالت میں پیش ہوں گے، تفتیشی افسر پر جرح کے بعد استغاثہ کے گواہ مکمل ہوجائیں گے جس کے بعد عدالت کی طرف سے ملزم کو اپنے حق میں گواہ پیش کرنے کیلئے کہا جائے گا۔
العزیزیہ ریفرنس