امن تباہ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے: مودی کی بڑھک
دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی فوج امن تباہ کرنے والوں کو موڑ توڑ جواب دے گی۔ ”من کی بات“ پروگرام میں قوم سے ماہانہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی فوج امن اور ترقی کے ماحول کو تباہ کرنے والوں کو جواب دینے کیلئے تیار رہتی ہے، ہم امن پر یقین رکھتے ہیں لیکن اپنی خودمختاری پر کسی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ہر بھارتی شہری فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا بھارتی فوج نے 2016ءمیں سرجیکل سٹرائیک میں منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے بھارتی ائرفورس کی بھی بڑی تعریف کی۔
مودی