لی ننگ سپورٹس سنٹر کالاہور میں افتتاح
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لی ننگ سپورٹس برانڈزاب پاکستان میں بھی اپنے سٹورز کھول رہا ہے۔ لی ننگ سٹور کا باضابطہ آغاز لاہور میں محمود قصوری روڈ گلبرگ میں ہوا۔ لی ننگ 2018ءکے اوائل میں ہی فٹ ویئر کےساتھ مختلف اقسام کی سپورٹس اسیسریز کی ایک وسیع رینج متعارف کروا چکا تھا۔
صارفین کے والہانہ مطالبے اور پذیرائی کرنے والی آراءکے بعد کمپنی نے باضابطہ طور پر لاہور میں فلیگ شپ سٹور کا آغاز کیا ہے۔ سپورٹس انڈسٹری سے خصوصی مہمانوں جن میں مایہ ناز بلے باز محمد یوسف اور سعدنسیم‘ عرفان قادری ممبر بورڈ آف سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے ساتھ بین الاقوامی بیڈمنٹن سفار ماحور شہزاد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔