• news

ڈپٹی سیکرٹری ادا جعفری نے مینجمنٹ آف سپورٹس آرگنائزیشن ایگزیکٹو ماسٹر کی ڈگری مکمل کر لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ویمن اینڈ سپورٹس کمیشن این او سی پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری ادا جعفری نے مینجمنٹ آف سپورٹس آرگنائزیشن ایگزیکٹو ماسٹر کی ڈگری مکمل کر لی۔ انہیں لوزین، سوئٹزر لینڈ میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اولمپک سولیڈیرٹی کی جانب سے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن جو 2020ءکے اولمپک ایجنڈا اور آئی او سی کی 25 سفارشات کے مطابق کام کر رہی ہے تاکہ سپورٹس آرگنائزیشنز میں جنسی مساوات کے ذریعے ایک ٹھوس تبدیلی لائی جا سکے۔ پاکستان بھر سے نوجوان باصلاحیت اور سرگرم خواتین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اولمپک اقدار کے فروغ میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا ساتھ دیں۔ پاکستان المپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن گلوبل پلیٹ فارم پر مس ادا جعفری کی علمی فضیلت کی تعریف کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مس ادا جعفری دسمبر 2018ءمیں پرتگال میں ہونے والے مینجمنٹ آف سپورٹس آرگنائزیشن کنویشن ٹو میں ”گلوبل اولمپک سکولز“ کے موضوع پر خطاب کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن