• news

حکومت ابتدا میں بے نقاب ہو گئی پی ٹی آئی احتساب اور شفافیت سے بھاگ رہی ہے : بلاول

اسلام آباد، کراچی (نوائے وقت رپورٹ‘ سٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی پارٹی کے عشائیہ سے خطاب میں کہا حکومت ابتدائی دنوں میں ہی بے نقاب ہوگئی۔ پیپلزپارٹی عوامی ایشوز پر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن کو نہ لگانا بوکھلاہٹ ہے۔ پیپلزپارٹی نے چودھری نثار کو چیئرمین پی اے سی بنا کر مثال قائم کی تھی۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت کرکے ٹھوس مو¿قف پیش کرتے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ نہ جاکر اہم موقع ضائع کیا۔ صحافی کے سوال پر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کا حق نہیں۔ انہوں نے کہا یہ بھی عجیب بات ہے۔ لگ رہا ہے پی ٹی آئی احتساب اور شفافیت سے بھاگ رہی ہے۔ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے تحریک انصاف کی حکومت کا احتساب کرنا ہے۔ جس کا نام ہی تحریک انصاف ہے‘ وہ خود احتسابی کے عمل سے بھاگ رہی ہے۔ پیپلزپارٹی کا واضح مو¿قف ہے کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دی جانی چاہیے۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے انڈونیشیا کے جزیرے سلاویسی کے شہر پالو میں زلزلہ اور سونامی کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر شدید رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو

ای پیپر-دی نیشن