دھرنوں کے پیچھے لندن پلان تھا‘ خرم نواز گنڈاپور کا اعتراف
لاہور (آ ئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے اعتراف کیا ہے کہ 2014 کے دھرنوں کے پیچھے لندن پلان تھا، عمران خان، پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین نے لندن میں طاہرالقادری سے ملاقات کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کی حکومت کے خلاف ایک تحریک چلائی جائے گی تاکہ حکومت کو ہٹایا جا سکے۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ 2014 کے دھرنوں کے پیچھے لندن پلان تھا، عمران خان ماضی میں لندن پلان کی حقیقت سے انکار کرتے رہے ہیں۔اس حوا لے سے عمران نے کہا تھا کہ لندن پلان ہوا ہے لارڈز ٹیسٹ میچ کے حوالے سے، مجھے کوئی چھپانے کی چیز ہو تو میں لندن میں جا کر میٹنگ کروں یا تو میں نے کوئی خفیہ سازش کرنی ہو،ان کا کہنا تھا کہ آگے کیا ہو سکتا ہے یہ تو میں نہیں کہہ سکتا کیونکہ میری کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی لندن پلان کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ لندن پلان کی کوئی حقیقت نہیں ہے، یہ حکومت کا پروپیگنڈا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں ملاقات سے انکار نہیں کروں گا۔
خرم نواز گنڈا پور