• news

صوابی : نامعلوم افراد کی فائرنگ پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے ضلعی صدر فاروق خان جان بحق

صوابی(آن لائن) صوابی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے ضلعی صدر فاروق خان کو قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے زیدہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی زد میں آ کر پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے صوابی کے ضلعی صدر فاروق خان زندگی کی بازی ہار گئے ۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر باچا خان ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کا پوسٹمارٹم کیا گیا۔ تاہم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ تاہم ابھی کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔
ضلعی صدر قتل

ای پیپر-دی نیشن