پی اے سی معاملہ پر احتجاجاً کسی کمیٹی کی چیئرمین شپ نہیں لیں گے: خورشید شاہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے پی ٹی آئی کے لوگ نئے ہیں انہیں پبلک اکائونٹس کمیٹی سے متعلق معلوم نہیں۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی سوموٹو نوٹس لے کر کارروائی نہیں کرتی۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی میں معاملات زیر بحث آتے ہیں‘ پھر کوئی فیصلہ کیا جاتا ہے۔ لگتا ہے حکومت آڈٹ سے گھبرا رہی ہے۔ آڈٹ کے ڈر سے کمیٹی چیئرمین اپوزیشن کا نہیں لایا جا رہا۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے معاملے پر ہم نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ہم احتجاجاً کسی بھی کمیٹی یا سب کمیٹی کی چیئرمین شپ نہیں لیں گے۔