• news

کراچی: احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

کراچی(آن لائن) کراچی کی عدالت نے اربوں روپے کی کرپشن کے ملزم سابق مشیرپٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دیدی۔گزشتہ روز کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے بیرونِ ملک علاج کیلئے جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،سماعت کے دوران درخواست گزار کے ڈاکٹر نے عدالت میں میڈیکل رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ ڈاکٹر عاصم بیمار ہیں۔انہوں نے اپنی درخواست میں استدعا کی تھی کہ مجھے علاج کیلئے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دی جائے کیونکہ مجھے اس کی سخت ضرورت ہے۔عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت دیدی ۔عدالت کی ہدایت کے مطابق ڈاکٹر عاصم 2 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک بیرونِ ملک اپنا علاج کرواسکتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے سرجن سے ڈاکٹر عاصم حسین کی میڈیکل رپورٹ طلب کی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن