• news

جوڈیشل کمشن کی جسٹس انوارالحق کوچیف جسٹس ؒلاہور ہائیکورٹ مقرر کرنے کی سفارش

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) جوڈیشل کمشن نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد یاور علی کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج، جسٹس محمد انوار الحق کو نیا چیف جسٹس، 6 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے جبکہ7 نئے ایڈیشنل ججوں کی ایک ایک سال کے لئے تقرری کی سفارش کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چیف جسٹس/ کمشن کے چیئرمین، میاں ثاقب نثار کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد یاور علی 22 اکتوبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں ان کی جگہ جسٹس محمد انوار الحق کو نیا چیف جسٹس مقرر کرنے کے ساتھ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مجاہد مستقیم احمد، جسٹس اسجد جاوید، جسٹس طارق سلیم شیخ،جسٹس جواد حسن، جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس چودھری عبدالعزیز کو مستقل کرنے جبکہ شکیل الرحمان، عاصم حفیظ، رسل حسن سید، انوارالحق پنوں، چوہدری محمد وحید خان، احمد رضا، محمد خرم اور فاروق حیدرکوایک سال کے لئے بطور ایڈیشنل جج مقرر کرنے کی سفارش بھی کی گئی، یاد رہے کہ یہ سفارشات پارلیمانی کمیٹی برائے ججز کو بھجوائی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن