طالبات اغواء کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا بچیوں کی عدم بازیابی پر اظہار برہمی
اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے دو سال قبل اغواء ہونے والی طالبات کیس میں سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد کو آج طلب کر لیا ۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے سماعت کی ۔عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانی پر بچیوں کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار کیا۔