• news

خیبرپی کے میں15 اکتوبر سے انسداد خسرہ مہم کا آغاز ہوگا

پشاور(صباح نیوز)خیبرپی کے میں15 اکتوبر سے انسداد خسرہ مہم شروع کی جائے گی۔ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر خلیل الرحمان نے بتایا کہ حکومت نے خسرہ کے مرض پر قابو پانے کیلئے علمائے کرام کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈاکٹر خلیل الرحمان نے بتایا کہ خسرہ مہم کے دوران صوبہ بھر میں47لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن