شہریار آفریدی سے افغان سفیر کی ملاقات،دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ پر غور
اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی سے افغانستان کے سفیر نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ پر غور کیا گیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا پاکستان خطے میں امن و استحکام کی کوشش جاری رکھے گا۔