گورنر خیبر پی کے کی سمیع الحق سے ملاقات‘ ملکی‘ عالمی مسائل پر تبادلہ خیال
پشاور (بیورو رپورٹ)گورنر خیبر پی کے شاہ فرمان نے اکوڑہ میں جمعیت علماء اسلام (س) ودفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے ملاقات کی جس میں کئی اہم ملکی اور بین الاقوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر نے افغانستان کے حوالہ سے افغان سرکاری وفد کی مولانا سمیع الحق سے ملاقات اور افغان مسئلہ کے حل کے لئے ان کے ہر قسم کے تعاون اور ثالثی کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیا، اس سلسلہ میں گورنر نے مولانا سمیع الحق کے ہر قسم کے اقدامات کی تائید کرنے اور حکومتی سطح پر بھی بھرپور تعاون کرنے کا یقین دلایا۔