قائد اعظم ٹرافی:پشاور کی ٹیم پہلی اننگز میں 295رنز بناکر آؤٹ
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پی سی بی قائد اعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ کے افتتاحی روز پشاور کی ٹیم پہلی اننگز میں 295رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ اشفاق احمد نے89، صاحبزادہ فرحان نے 75 اور مصدق احمد نے 62رنز کی اننگز کھیلی۔ وقاص احمد نے 77رنز دے کر چار کھلاڑی آؤٹ کئے۔ محمد عرفان نے تین اور بلال انور نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا اورپہلے دن کھیل کے اختتام تک کسی نقصان کے بغیر 11رنز بنا لئے تھے۔ماجد حسین اور سلطان محمود امپائرز جبکہ محمد انیس ریفری اور ظہور عالم سکورر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔