• news

سوکا فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے ’فیئر پلے‘ ایوارڈ جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان نے شاندار نظم و ضبط اور عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر ’فیئر پلے‘ ایوارڈ حاصل کرلیا ‘ جرمنی نے پولینڈ کو ہرا کر ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ میگا ایونٹ کے ٹاپ سکورر فرانس کے مارک لوئنڈیلا اور امریکہ کے اینڈریو ویبر بہترین گول کیپر قرار پائے۔ ہ زیب محمود ٹرنک والا نے بحیثیت مہمان خصوصی فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں میں ونر اور رنر ٹرافی کے علاوہ دیگر انعامات بھی تقسیم کیے۔پاکستان گروپ ’بی‘ میں سپین، رشیا اور مالڈوا کے ہمراہ موجود تھا۔ پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا لیکن انہیں اپنے تینوں مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم اسے پہلی بار قومی ٹیم کا عالمی سطح کے ٹورنامنٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے اپنے شاندار کھیل سے تمام ماہرین کوحیران کردیا۔فیفا ورلڈ کپ کا فائنل راونڈ کھیلنے والا ملک مصر اور پاکستان کے مقابلے میں فیفا درجہ بندی میں نمایاں جگہ حاصل کرنے والی بھارت کی ٹیموں کو پہلے مرحلے میں بری طرح ناکامی کا داغ لگا انہیں لیگ میچز میں 25,25 گول کھانے کے بعد پہلے ہی مرحلے میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاکستان نے سپین، روس اور مالڈوا کے خلاف مجموعی طور پر 16 گول کھائے۔پاکستان کو شاندار ڈسپلن اور عمدہ کارکردگی پر میگا ایونٹ کی جیوری نے ’فیئر پلے ٹرافی‘ کے لیے منتخب کیا جو قومی ٹیم کی اپنی پہلی انٹری میں کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن