ویمنز کرکٹ : پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرا ٹی 20میچ ہر ادیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 58 رنز سے شکست دیدی۔ بارش سے متاثرہ میچ کو چودہ چودہ اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے پانچ وکٹوں پر 88 رنز بنائے۔ کپتان جویریہ خان 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں‘ عائشہ ظفر 7، ناہیدہ خان 18، ندا ڈار 7، منیبہ علی 10، عالیہ ریاض10 اور ثناء میر نے 7 رنز بنائے۔ ناہیدہ اختر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 30 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ رومانہ احمد نے 9 رنز بنائے‘کوئی بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکی۔ عائشہ رحمان 1، فرجانہ حق 2، نگار سلطانہ 6، سنجیدہ اسلام 2، لتا مندل 0، رومانہ احمد 9، فہیمہ خاتون 3، جہاں آراء عالم 0، سلمیٰ خاتون 0 اور ناہیدہ اختر نے 2 رنز بنائے۔ انعم امین نے3 اوورز میں بغیر کوئی سکور دئیے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ایمن انور، نشرہ سندھو اور ندا ڈار نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں ۔انعم امین کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ پاکستان ویمز ٹیم میں چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا ۔