پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ‘آرمی نے سوئی سدرن گیس کوایک صفر سے زیر کرلیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) 12ویں پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں آرمی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کوایک صفر سے زیر کرلیا، فیصلہ کن گول مطیع ناصر نے کیا۔ دونوں ٹیمیں پہلی فتح کا عزم لئے میدان میں اتریں۔پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا، دوسرے میں آرمی ٹیم نے دباوبڑھایا مطیع ناصرنے آرمی کی جانب سے گول کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔،کھیل کے 61ویں منٹ میں خسارے میں جانے کے بعد ایس ایس جی سی نے میچ میں واپس آنے کیلیے سرتوڑ کوشش کی لیکن جوابی حملوں میں سے ایک بھی کارگر ثابت نہیں ہوسکا۔