• news

منشا بم پولیس کو چکمہ دے کر بیٹوں‘ ساتھیوں سمیت فرار

لاہور (نامہ نگار) پولےس نے خفیہ اطلاع پرمنشاءبم کی گرفتاری کے لئے رائیونڈ کے علاقے چھاپہ مارا، تاہم ملزم بیٹوں اور ساتھیوںسمےت پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا ہے۔پولیس نے قبضہ مافیا سرغنہ منشاءبم اس کے بیٹوں اور نامعلوم افراد کے خلاف دہشتگردی‘ کارسرکار میں مداخلت‘ بھتہ وصولی کی دفعات کے تحت ٹاﺅن شپ اور جوہر ٹاﺅن تھانوں میں مزید چار مقدمات درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئےے ہےں۔ پو لیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ منشابم نے بدھ اور جمعرات کی رات 12 سے 1 بجے کے درمیان اپنے ڈیرے پر آنا ہے۔جس پر نگرانی کے لئے پولیس کے دو اہلکار وں کو سول کپڑوں میں وہاں تعینات کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق منشا بم وہاں پہنچا ،مگر وہ پولےس ٹےم آنے سے پہلے چکمہ دے کر بیٹوں اور ساتھیوںسمےت وہاں سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔ ایس پی صدر معاذظفر کا کہنا ہے کہ منشا بم کے بیٹے فیصل منشاء کی گاڑی پولےس نے قبضے میں لے لی ہے۔ رائے ونڈ مےں پولےس ناکے پر موجود اہلکار نے فیصل منشاءکی گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تو گرفتاری کے خوف سے منشاءبم کا بیٹا گاڑی چھوڑکرموقع سے فرار ہوگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن