پیوٹن کی مودی سے ملاقات‘ بھارت روس سے دفاعی میزائل سسٹم خریدنے کا معاہدہ آج کریگا
نئی دہلی واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی) روس کے صدر پیوٹن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے صدر پیوٹن کا استقبال کیا۔ دونوں ممالک میں دفاع، جوہری توانائی، خلائی اور معیشت کے شعبوں میں 20 معاہدوں کا امکان ہے۔ بھارت، روس انسداد دہشتگردی مشترکہ مشقوں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ بھارت، روس، انسداد دہشتگردی مشترکہ مشقیں 18 سے 28 نومبر کو ہوںگی۔ پیوٹن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ بھارت پر جنگی جنوں سوار ہو گیا روس کے ساتھ میزائل ٹیکنالوجی معاہدہ آج ہوگا۔ بھارت روس کے ساتھ ایس 400 میزائل ٹیکنالوجی کا معاہدہ کرے گا۔ امریکہ نے بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ روسی میزائل نظام ایس 400 خریدنے سے باز رہے۔ امریکی حکومت کے مطابق ایسی خریداری امریکی پابندیوں کے زمرے میں آئے گی۔ بیان کے مطابق روس کے ساتھ دفاعی و انٹیلی جنس کے شعبوں میں تجارتی رابطہ کاری امریکہ کی عائد پابندیوں کے دائرے میں آتی ہیں۔
معاہدہ آج