گوجرانوالہ زیورات چوری کے شبہ میں گیارہ سالہ ملازمہ پر تشدد پھندا دیکر قتل کر دیا
گوجرانوالہ، گکھڑ منڈی (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) کمسن گھرےلو ملازمہ کو مالکان نے زےورات چوری کرنے کے شبہ مےں بہےمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کر دےا ، ملزم جرم چھپانے کےلئے بچی کی نعش فےصل آباد اسکے ورثاءکے پاس چھوڑ آئے ، پو لےس نے ملزم امانت کو گرفتار کر لےا، بتایا گیا ہے فےصل آباد کے رہائشی غلام رسول کی گےارہ سالہ بےٹی زرےنہ اقبال ٹاﺅن مےں امانت الےاس کے گھر 5,4سال سے ملازمہ تھی، گزشتہ روز امانت اور اسکی بےوی نے زےورات چوری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے زرےنہ کو بہےمانہ تشدد کا نشانہ بناےا اور مبےنہ طور پر گلے مےں پھندا ڈال کر قتل کر دےا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ کےنٹ پولےس فےصل آباد پہنچ گئی۔ پوسٹمارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کےا۔ غم سے نڈھال بچی کے ورثاءنے اعلیٰ حکام سے اپےل کی ہے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ مالک مکان کا موقف ہے بچی نے خود کشی کی۔ گکھڑمنڈی سے نامہ نگارکے مطابق زرینہ کے باپ غلام رسول نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا میں اپنے عزیزوں کے ہمراہ بیٹی سے ملنے امانت الیاس کی رہائش گاہ پہنچا تو زرینہ کی چیخ وپکار کی آوازیں آرہی تھیں اندر داخل ہو کر دیکھا تو امانت الیاس وغیرہ نے اس پر تشدد کرکے ہلاک کر دیا۔
ملازمہ قتل