اہم وزارتوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی استعمال نہ ہونے کا نوٹس‘ آئی ٹی کے شعبہ میں نوجوانوں کو روزگار دینگے : عمران
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم نے 22 رکنی کونسل آف بزنس لیڈرز کی تشکیل نو کی منظوری دیدی۔ صنعتکار اور نامور کاروباری افراد شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کے چیئرمین، مشیر تجارت رزاق دا¶د لیڈرز کے صدر ہوں گے۔ علاوہ ازیں عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے۔ پاکستان آئی ٹی کے شعبے سے اربوں ڈالر کما سکتا ہے۔ عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور، ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان کل 6 اکتوبر کو 2 روزہ دورہ پر کوئٹہ جائیں گے عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا یہ بلوچستان کا پہلا دور ہوگا۔عمران خان نے اہم وزازتوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے کا نوٹس لے لیا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی خالد مقببول صدیقی نے نئے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹلائزیشن ٹرانسفارمیشن کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے۔ نئے منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ جلد مکمل کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی۔
عمران