• news

;سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی بات چل رہی ہے چاہتے ہیں ثبوت ملے تاکہ ایکشن لیں : چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمشن سے ہارس ٹریڈنگ سے متعلق بیان پررکن سندھ اسمبلی تیمور تالپورنے معافی مانگ لی ،الیکشن کمشن نے رکن سندھ اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں بنچ نے ہارس ٹریڈنگ سے متعلق معاملے کی سماعت کی ،رکن سندھ اسمبلی تیمورتالپورالیکشن کمشن کے روبروپیش ہوئے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ زمانے سے یہ بات چل رہی ہے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی،چاہتے ہیں ہمیں کوئی ثبوت ملے تاکہ ایکشن لیں،سردار رضا حیات نے کہا کہ تیمورتالپورکی بات سن کرہمیں امید بندھی ہے۔وکیل تیمور تالپور نے کہا کہ تیمورتالپورکے بیان کوسیاق وسباق سے ہٹ کرچلایاگیا،تیمورتالپور نے کسی پرذاتی الزام نہیں لگایا۔ہارس ٹریڈنگ سے متعلق جنرل بات کی،تیمورتالپور نے الیکشن کمشن سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ لگتا ہے تیمورتالپورکوووٹ بیچنے والے کانام معلوم ہے،کہیں ایساتونہیں پارٹی کے دباﺅپربیان سے مکررہے ہیں، آپ نے کہاووٹ بیچنے والاشخص اسمبلی میں بیٹھا ہے،الیکشن کمشن نے تیمورتالپورسے بیان پرتحریری جواب طلب کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیاتیمورتالپورکے اسمبلی میں بیان کوآئینی تحفظ حاصل نہیں؟،درخواستگزار نے کہا کہ تیمورتالپورکے بیان کوآئینی تحفظ نہیں ہے،وکیل نے کہا اسمبلی میں بیان کوبھی پارلیمنٹ کی طرح آئینی تحفظ حاصل ہے۔الیکشن کمشن نے نئی درخواست پرتیمورتالپور کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
تیمور تالپور

ای پیپر-دی نیشن