• news

عورتوں کی میراث سے محرومی کا خاتمہ، علماءکی خدمات لی جائینگی، اسلامی نظریہ کونسل

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلامی نظریہ کونسل پاکستان نے طلاق کے بڑھتے رجحان کی حوصلہ شکنی اور عورتوں کو جائیداد اور میراث سے محرومی کوختم کرنے کے لیے علماءکی خدمات حاصل کرنے کافیصلہ کااصولی فیصلہ کرلیا ،صوبائی دارالحکومتو ں میں اس حوالے سے علماءکرام ملاقاتیں اورسیمینارکئے جائیں گے ،علماءکی مدد کے بغیر مسائل حل کرناناممکن ہے ۔جمعرات کو وفاق المدارس العربیہ کے جنرل سیکرٹری اور اتحاد تنظیمات مدارس کے ترجمان مولانا محمد حنیف جالندھری نے اسلامی نظریہ کونسل چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز سے ملاقات کی۔ مولانا جالندھری نے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال پر چیئرمین کونسل کو بریف کیا اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات اور زیر بحث امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ مولانا جالندھری اور کونسل کے چیئرمین کے درمیان اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ کونسل کو زیادہ مو¿ثر بنانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں عنقریب صدر پاکستان محمد عارف علوی سے ملاقات کے لیے وقت طے کیا جائے گا۔ مولانا جالندھری نے دینی جامعات اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان علمی اور انتظامی تعاون کے بارے میں بھی چیئرمین کونسل سے تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی نظریہ کونسل

ای پیپر-دی نیشن