پنجاب اسمبلی : رانا مشہود کی رکنیت معطل چودھری نثار کی ختم کرنے کیلئے قرارداد جمع
لاہور(صباح نیوز+آن لائن)رانا مشہود کے متنازعہ بیان پر پنجاب اسمبلی میں لیگی رہنما کی رکنیت معطل کرنے کیلئے قرارداد کرا دی گئی۔ قرارداد تحریک انصاف کی رکن مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا رانا مشہود نے قابل اعتراض بیان بازی کی، اسٹیبلشمنٹ سے معاملات ٹھیک ہونے کا عندیہ دے کر پنجاب حکومت گرانے کا بیان دیا، بیان سرا سر جھوٹ ،مسلم لیگ ن اورقیادت نے بھی تسلیم نہیں کیا، رکنیت معطل کی جائے۔دریں اثنا پنجاب اسمبلی میں آزاد حیثیت میں منتخب ہونے رکن چودھری نثار کی رکنیت ختم کرنے کیلئے قرارداد جمع کرا دی گئی،قراردادتحریک انصاف کی مومنہ وحید نے جمع کرائی۔قرارداد میں کہا گیا چودھری نثارنے تاحال بطوررکن پنجاب اسمبلی حلف نہیں اٹھایا۔ ایوان کی توہین کر رہے ہیں۔ انکی رکنیت ختم کی جائے ۔