• news

پاکستان سے دہشتگردوں کے تمام ٹھکانے ختم کر دئیے: جنرل زبیر

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف ہے اور اسے مسترد کرتا ہے۔ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کر دئیے ہیں۔ گزشتہ شام مصر کے یوم دفاع کے موقع پر دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان دفاعی شعبہ میں آئینی تعاون ہے۔ انہوں نے گزشتہ برس جنوری میں مصر کا دورہ کیا ۔ پاکستان اور مصر کی مسلح افواج کے درمیان مختلف سطحوں پر تعاون جاری ہے۔
جنرل زبیر

ای پیپر-دی نیشن