علی جہانگیر کی تقرری کیس کا فیصلہ آئندہ ہفتے دیں گے: اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں پاکستانی سفیر تعیناتی کیس کا آئندہ ہفتے فیصلہ کرنے اور وکیل کو پیش ہو کر دلائل دینے کا حکم دیدیا۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کے معاملے کی سماعت سنگل رکنی بینچ جسٹس اطہر من اﷲ نے کی۔ عدالت نے حکم دیا آئندہ ہفتے علی جہانگیر صدیقی تقرری سے متعلق کیس کا فیصلہ دیں گے۔ عدالت نے علی جہانگیر صدیقی کے وکیل کو آئندہ ہفتے پیش ہونے اور دلائل مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ