• news

شہباز شریف کی سیاسی کیریئر میں گرفتاری کی ہیٹرک

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے اپنے سیاسی کیئریئرمیں تیسری مرتبہ گرفتار ہو کر مختلف حکومتوں میں گرفتاری کی ہیٹرک کا ریکارڈ بنایا ہے۔ شہباز شریف کی سیاسی کیئریئر میں پہلی گرفتاری پیپلزپارٹی کے دوسرے دور حکومت میں 1994میں ہوئی تھی جب ایف آئی اے نے میاں شہبازشریف، ان کے بھائی میاں عباس شریف مرحوم اور بیٹے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا اور اڈیالہ جیل میں چند ماہ قید رہے اس وقت کے قیدی ساتھی چوہدری پرویز الٰہی بھی تھے۔ ان کی دوسری گرفتاری 12اکتوبر1999کو جنرل(ر) پرویز مشرف کی طرف سے نوازشریف حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد ہوئی تھی اور وہ تقریباً 10 ماہ تک مختلف جیلوں میں رہے اور اب عمران خان کے دور حکومت میں نیب کی طرف سے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
ہیٹرک

ای پیپر-دی نیشن