• news

مشکوک ڈگری کیس، 75 فضائی میزبانوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے تک بیرون ملک سفر کی پابندی

اسلام آباد (آئی این پی) پی آئی اے انتظامیہ نے مشکوک ڈگریاںکیس میں ملوث 75 فضائی میزبانوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے تک بیرونی ملک سر پر پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو مراسلہ جاری کردیا۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کے نوٹس پر پی آئی اے انتظامیہ ان ایکشن ہوگئی۔ پی آئی اے انتظامیہ نے مشکوک ڈگریاں کیس میں ملوث 75 فضائی میزبانوں پر عدالتی فیصلے تک بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی۔ پی آئی اے انتظامیہ ی جانب سے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو مراسلہ جاری کردیا گیا فضائی میزبانوں میں ایئرہوسٹس‘ فلائٹ اسٹیورڈز اور پشرز شامل ہیں۔
سفر/ پابندی

ای پیپر-دی نیشن