قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن جاری رہے گا محنت کشوں کو تنگ نہ کیا جائے : عثمان بزدار
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے تجاوزات اور قبضہ مافےا کے خلاف مہم مےںغرےب اور عام آدمی کے خلاف کارروائی کی شکاےات کا نوٹس لےتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہداےات جاری کی ہےں کہ اس مہم مےں عام آدمی، رےڑھی بان اور محنت کشوں کو تنگ نہ کےا جائے اور تجاوزات اور قبضہ مافےا کے خلافمہم مےں طاقتور اور بااثر افراد کے خلاف موثر کارروائی پوری قوت سے جاری رکھی جائے۔ تحرےک انصاف عام آدمی کی جماعت ہے اور مےں قبضہ مافےا اور تجاوزات کے خلاف آپرےشن کی خود مانےٹرنگ کررہا ہوں۔ عام آدمی کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی تو متعلقہ ا فسران سے بازپرس ہوگی۔ درےں اثناءوزےراعلیٰ نے پرائےوےٹ ہسپتالوں اورکالجزکے امور کا جائزہ لےنے کےلئے ٹاسک فورس بنانے کا حکم دےا ہے اور ےہ ٹاسک فورس پرائےوےٹ ہسپتالوں مےں فیس سٹرکچر، طبی سہولتوں کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی بھرتی کے طرےقہ کار کا جائزہ لے گی، پرائےوےٹ ہسپتالوں مےں علاج معالجے کی بہتر سہولتوں کی فراہمی اور عوام کو رےلےف کے لئے تجاوےز مرتب کرے گی۔ وزےراعلیٰ نے پرائےوےٹ مےڈےکل کالجز مےں داخلے، فےس، ڈاکٹروں کی بھرتی اور سہولتوں پر بھی تفصےلی برےفنگ طلب کر لی۔ وزےراعلیٰ نے پرائےوےٹ سکولوں کے حوالے سے بھی ٹاسک فورس کے قےام کی ہداےت کی ہے جو پرائےوےٹ سکولوں مےں اساتذہ اور سٹاف کی بھرتی اور ان کی اہلےت جانچنے کے طرےقہ کار، فےس سٹرکچر اور دےگر امور کا جائزہ لے گی۔ وزےراعلیٰ نے مےڈےکل کالجز اور انجےنئرنگ ےونےورسٹیز مےں داخلے کےلئے انٹری ٹےسٹ کے حوالے سے تفصےلی برےفنگ طلب کر لی۔ وزےراعلیٰ نے کہاکہ مےرٹ پر آنے والے طلبہ کو ان کا حق دےں گے اور ہونہار طلبہ کی حق تلفی برداشت نہےں کی جائے گی۔ عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے عمائدین کے وفود نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کے حالات بدلنے کا وعدہ پورا کریں گے۔ تعلیم، صحت اور صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ہم ہر شہری کو اس کا حق دیں گے- برسوں گزر گئے لیکن پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی محرومیاں دور کرنے پر کسی نے توجہ نہ دی۔ جنوبی پنجاب کو انتظامی بنیادوں پر صوبہ بنانے کے لئے کمیٹی کام کررہی ہے- دیہات بھی بدلیں گے اور شہروں میں بھی بہتری آئے گی- کلین اور گرین پنجاب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا انقلابی پروگرام ثابت ہوگا، کرپشن کے ناسور نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کےا ہے اورملک کے پےچھے رہ جانے کی وجہ کرپشن اورصرف کرپشن ہے ۔ 22کروڑ عوام کو کرپشن فری پاکستان دےں گے۔ عمران خان نے کرپٹ عناصر کے خلاف زےروٹالرنس کی پالےسی اپنائی ہے۔ ملک کو لوٹنے والے عناصرپی ٹی آئی کی حکومت سے خوفزدہ ہےں۔ ہم نے ملک کوکرپشن سے پاک کرنا ہے۔ وزےراعلیٰ سے وزےر اوقاف و مذہبی امور پےر سےد سعےدالحسن شاہ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئے پاکستان مےں انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے سب ملکر آگے بڑھ رہے ہےں۔
عثمان بزدار