• news

پیراگون سکیم کیس: خواجہ سعد، سلمان رفیق 16 اکتوبر کو دوبارہ نیب طلب

لاہور (نوائے و قت نیوز) نیب لاہور نے خواجہ سعد اور سلمان رفیق کو طلب کر لیا۔ دونوں بھائیوں کو منی ٹریل 16 اکتوبر کو پیشی کے موقع پر ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہا¶سنگ سکیم کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جس کے لئے دونوں بھائیوں کو نیب نے ایک بار پھر طلب کیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق ن لیگ کے ٹکٹ پر لاہور کے حلقہ این اے 131 سے ضمنی انتخاب بھی لڑ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ خواجہ برادران کو گذشتہ جمعہ کو بھی طلب کیا گیا تھا۔ انہوں نے الیکشن کے باعث پیش ہونے سے معذرت کر لی تھی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے تضاد سامنے آ گیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نیب نے خواجہ برادران کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے چند دن کے مہمان ہیں وہ بھاگ نہیں سکیں گے، کسی وقت بھی گرفتار ہو سکتے ہیں، آشیانہ سے وسائل اور فنڈز کشید کر کے پیراگون کو پروان چڑھایا گیا۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اس حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہیں، نیب آزاد ادارہ ہے، وفاقی حکومت قانون کے تحت معاونت کرے گی، نیب کے فیصلہ پر عملدرآمد ہو گا۔ مسلم لےگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزےر رےلوے خواجہ سعید رفیق نے کہا کہ آج احتساب کا یہ کھیل کھیلنے والے کل اپنی جان کو روئیں گے، حکومت میں رہ کر ملک کا سیاسی درجہ حرارت بڑھانے کی کو ششیں کی جارہی ہیں، حکومت کو ضمنی انتخاب ہارنے کا ڈر ہے، ضمنی انتخاب کی چند سیٹوں کیلئے ہمارے گرد گھیرا تنگ کےا جارہا ہے، احتساب کے نام پر انتقام مہنگا پڑے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے131میں اپنی انتخابی مہم کے دوران کارکنان سے خطاب کر ہوئے کیا۔ خواجہ سعد رفےق نے کہاکہ عمران خان نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کہ کبھی ایسا کو ئی کام نہیں کیا جس سے ندامت ہو پاکستان کی اس دھرتی کو اپنے خون سے سینچا ہے، ہم ملک بنانے والے اور اس ملک کا دفاع کرنے والے ہیں، ہم پاکستان کے نظریہ کے علمبردار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے آنے والے وقت اور گرفتارےوں کی خبرےں ادارے نہےں وزراءدے رہے ہیں یہ ملک اےسے نہےں چلے گا۔ حکومت کو ضمنی الےکشن مےں اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے جس لئے ہم پر گھیرا ڈالنے کو ششیں کی جارہی ہے لیکن یہ انتقام زیادہ دیر نہےں چلے گا۔ ضمنی انتخابات مےں چند سےٹوں کےلئے ہمےں ڈراےا جارہا ہے۔

سعد رفیق/ نیب

ای پیپر-دی نیشن