شہداءہمارے محسن اور ملک کا سرمایہ ہیں: رائے عقیل عباس بھٹی
لاہور (پ ر) چیئرمین راجپوت سنگت پاکستان رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کا انعام اور برصغیر کے مسلمانوں پر اس کی رحمت کا مظہر ہے ملک و قوم کیلئے ہر قربانی دینے کا جذبہ جزو ایمان ہے آزادی کے شہداءہمارے محسن اور ملک و قوم کا سرمایہ رائے احمد خان کھرل شہید کے یوم شہادت کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وطن جان کا نذراہ پیش کرنا بہت بڑا اعزاز ہے اپنے محسنوں کو یاد رکھنے والی قومیں بھی زندہ رہتی ہیں۔