• news

کوئٹہ: تحزیب کاری کا منصوبہ ناکام، دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) ایف سی نے سبی میں آپریشن ردالفساد کے تحت تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بادور برآمد کر لیا گیا۔ فرنٹئیر کور نے آپریشن ردالفساد کے تحت خفیہ اطلاع پر سبی کے علاقے گاجن میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا۔ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن