• news

پی ایس ایل4‘جین پال ڈومینیڈیوڈ وارنر کی شرکت غیر یقینی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن سے پہلے ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کو زوردار جھٹکا لگ گیا ہے‘ پی ایس ایل تھری کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کرنے والے افریقی آل راونڈر جے پی ڈومنی کا قومی فرائض کے باعث ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔انہوں نے پیغام میں کہا کہ بدقسمتی سے قومی اور ڈومیسٹک ذمہ داریوں کے باعث چوتھا ایڈیشن کھیلنے کیلئے حامی نہیں بھر سکتا لیکن جب بھی ہو سکا، دستیاب ہوں گا۔آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر پابندی کی وجہ سے دستیاب نہیں ہونگے ۔

ای پیپر-دی نیشن